• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترک سائنسدانوں نے کورونا سمیت مختلف اقسام کے وائرس کو مارنے والا برقی ماسک بنایا ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کا تیارکردہ ماسک وائرس، جراثیم اور نئے کورونا وائرس کو تلف کرسکتا ہے۔ اس طرح کورونا سمیت کئی طرح کے جراثیم اور وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

  سائنسدانوں نے ماسک میں الٹراوائلٹ روشنی کا انتظام کیا ہے جو جراثیم مارنے میں مدد دیتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہناہے کہ الٹراوائلٹ روشنی کو جراثیم مارنے کیلئے براہ راست جلد پر استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے سرطان لاحق ہونے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

الٹراوائلٹ روشنی سے بچاوُ کیلئے  سائنسدانوں نے چاندی کے اوراق لگائے ہیں جو کہ جراثیم مارنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ یہ ماسک ایک برقی فلٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو جراثیم کو جسم میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار ڈالتا ہے۔

اس ماسک کو پاور بینک کی مدد سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین