دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلتے ہی ماسک کا استعمال بڑھ گیا، کون سا ماسک استعمال کرنا ہے، اس ماسک کو کس طرح ضائع کرنا ہے؟ یہ طبی ماہرین نے بتا دیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 3 قسم کے ماسک استعمال ہو رہے ہیں، این 95، سرجیکل اور کپڑے سے بنے ماسک۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کپڑے کا ماسک اگر گھر میں بنائیں تو اس کی تین تہیں رکھیں، ماسک ڈھیلا نہیں ہونا چاہیے۔
کپڑے کا ماسک کلورین اور بلیچ سے دھلنے کے بعد دوبارہ قابلِ استعمال ہے۔
کوئی بھی ماسک استعمال کرنے کے بعد سڑکوں پر مت پھینکیں، اسپتالوں میں جمع کرائیں تاکہ انہیں ضائع کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیئے: ’ماسک نہیں تو سفر نہیں‘
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرجیکل ماسک روزانہ جبکہ این 95 ماسک 6 روز بعد تبدیل کر دیں، ماسک ڈبل پولی تھین بیگز میں ڈال کر ضائع کریں۔
طبی ماہرین کے مطابق استعمال شدہ ماسک پرندوں، جانوروں اور انسانوں سبھی کے لیے نقصان دہ ہیں۔