• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سُرخ جوڑے میں ملبوس اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرائی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by (@sabaqamarzaman) on


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں صبا قمر سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے رات کی چاندنی میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ لیے کھڑی ہیں۔


اداکارہ نےاپنی تصویر کی مناسبت سے کیپشن میں بھارتی فلم ’زخم‘ کے مشہور گانے ’گلی میں آج چاند نکلا‘ کے چند سطرے لکھے۔

تُم آئے تو آیا مجھے یاد
گلی میں آج چاند نکلا
جانے کتنے دنوں کے بعد
گلی میں آج چاند نکلا


اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نےشاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’لال میرے دل کا حال۔‘

اداکارہ کی نئی تصاویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


اِس سے قبل صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے اُن مداحوں کے لیے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تھیں جو اداکارہ کی عید کے دن کی جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔


صبا قمر نے لکھا تھا کہ ’جو لوگ میری عید کی تصاویر دیکھنے کے لیے انتظار کررہے تھے میں اُن کو بتانا چاہتی ہوں کہ اِس بار میں نے عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید بہت مختلف تھی۔‘





اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عید منانا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اُن لوگوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جو طیارہ حادثہ اور عالمی وبا کی وجہ سے اِس دُنیا رخصت ہوگئے۔‘

تازہ ترین