• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال مخدوم نے شہروز اور صدف کے حامیوں کو کھری کھری سنادیں

باکسر عامر خا ن کی اہلیہ اور معروف کاسمیٹکس برینڈ کی مالک فریال مخدوم نے صدف کنول کو دوست سائرہ یوسف کا گھر توڑنے کی وجہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں سائرہ یوسف کو طلاق دے کر صدف کنول سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہروز سبزواری کو جہاں زیادہ تر ساتھی شخصیات مبارکباد دے رہی ہیں اور ان کے فیصلے کا دفاع کررہی ہیں وہیں فریال مخدوم نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس سے اسٹوریز شیئر کیں ۔

انہوں نے اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان میں ایک اور گھر ٹوٹ گیا جس کے بعد سے میری حالت غیر ہورہی ہے۔

صدف کنول پر تنقید کرنے کیلئے فریال نے ایک میم کا بھی سہارا لیا اور صدف کنول کو اپنی سہیلی سائرہ یوسف کے ساتھ دھوکا کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

فریال مخدوم نے اپنی اسٹوریز میں واضح طور پر کسی کا نام تو نہیں لیالیکن سائرہ یوسف اور ان کی 6 سالہ بیٹی نورے کی ایک تصویر شیئر کی جس پر سائرہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ اس خوبصورت چھوٹی سی فیملی کو خوش رکھے۔

معروف یوٹیوبر نے ایک اور اسٹوری میں بتایا کہ لوگ شہروز اور صدف کو مبارکباد پیش کررہے ہیں جبکہ ایک خاتون جسے تکلیف پہنچائی گئی ہے وہ گھر ٹوٹنے کا دُکھ منا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مدد نہیں کرسکتی لیکن صورتحال پر تبصرہ کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ فریال مخدوم کو کچھ عرصہ قبل باکسر عامر خان سے طلاق کے معاملے پر سائرہ جیسی صورتحال کا ہی سامنا تھا۔

تازہ ترین