پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب میں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔
اپنے ایک بیان میں لیگی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا واحد مقصد یہی لگتا ہے کہ ہر اس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالے جو ان کی نااہلی پر بات کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کی بلاوجہ کی کارروائیوں نے بے شمار زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ کی کارروائیوں نے ہمارے لیگی سپورٹرز اور پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا بغض ہے جسے وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کے اندر بغض کی آگ کا شاخسانہ ہے جسے وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیب کے ذریعے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔