• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ، 25 رکنی ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ اور 11 اضافی پلیئرز کا اعلان کیا گیا۔

ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دورے سے انکار کردیا۔ منتخب پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے، ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کےتین کھلاڑیوں ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق منتخب پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 جولائی سے ایجیس بول میں ہوگا، بقیہ دونوں ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا، دوہفتے قرنطینہ اور ایک ہفتے کی ٹریننگ کے بعد میچز کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین