• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ محمد افضل کا انتقال ،حلقہ ارباب ذوق کی تعزیت

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) لیورپول برطانیہ میں مقیم ممتاز پاکستانی راجہ محمد افضل اچانک برین ہیمرج ہونے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کا تعلق کھاریاں سے تھا اور عرصہ دراز سے برطانیہ میں مقیم تھے اور حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے فعال رکن تھے۔ مرحوم کی وفات پر حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے چیئرمین چوہدری محمد انور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے منتظم چوہدری محمد صفدر، روبینہ خان، ڈاکٹر یونس پرواز اور دیگر متعدد افراد نے راجہ محمد افضل خان آف لیورپول کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
تازہ ترین