• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ : سٹاف کی کمی کی وجہ سے طالب علموںکو نصابی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

سیالکوٹ(جنید آفتاب)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری  سکول اگوکی   میں  پرنسپل  اورسٹاف کی کمی کی وجہ سے طالب علموں کو نصابی سرگرمیوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا۔ قیام پاکستان سے قبل 1939میں رائے پرتاب سنگھ نے اگوکی میں سکول  قائم کیا جس کے پہلے مدرس لال بنارسی تھے۔1946میں سکول کو اپ گریڈ کیا گیا اور اس وقت اس سکول کے پرنسپل سردار بلونت سنگھ تھے۔ 1951میں سکول کو پبلک ہائی کا درجہ دیا گیا اور پہلے مسلم ہیڈ ماسٹر خواجہ عبدالعزیز کو تعینات کیا گیا اور سکول کا نام تبدیل کر کے ڈی او بی سکول رکھا گیا جبکہ1960میں ڈسٹرکٹ بورڈ نے اسے ڈسٹرکٹ کونسل کا نام دے دیا۔1971میں میں اسکا نام دوبارہ تبدیل کرکے گورنمنٹ ہائی سکو ل رکھ دیا گیا۔2013میں اسے ہایئر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا اور اس وقت اسکے پرنسپل ڈاکٹر مختار تھے جبکہ اس وقت  سے سکول میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی ممکن نہ ہے جبکہ سائنس مضامین میں بیالوجی ، کیمیا اور آرٹس مضامین میں اکنامکس اور شعبہ کامرس کے اساتذہ نہ ہیں اس سے نصابی سرگرمیوں کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں جس سے اساتذہ ، طالب علم متاثر ہو رہے ہیں۔  وائس پرنسپل  ملک غلام عباس نے بتایا کہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول اگوکی میں سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل شخص کوپرنسپل کی ذمہ داریا ں سونپ دی جائیں تو موکلاں کلاں، عدالت گڑ ھا، اگوکی اور بھگوا ل سمیت پانچ یونین کے ہز اروں طالب علموں کو اعلی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی مکمن ہوسکے گی۔
تازہ ترین