• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سعودی حکومت کا نجی ملازمین کو2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 2 سال تک تمام طرح کے نجی ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ان کی تنخواہ کا نصف حصہ ادا کرے گی۔ یہ سبسڈی ملازمین کو وزارت کے ادارے فروغ افرادی قوت کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال تک کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔ وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔ عرب ویب سائٹ عاجل کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔ 
تازہ ترین