• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا ایم ایس رشوت لیتے گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارکرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے ایم ایس کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کوذیشان ولدحبیب اللہ سرویا میڈیکل سوشل آفیسرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ نے درخواست دی کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمرنے ادویات کی فراہمی کی ادائیگی کے چیک کے اجراء کے لئے 50ہزار روپے رشوت لی ہے اورمزیدپچاس ہزارروپے ڈیمانڈکررہے ہیں اس پرسرکل آفیسرزاہدظہورنے جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری یاسرمحمودکی نگرانی میں ریڈکرکے ملزم ڈاکٹر عمرکورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین