• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نےسٹیل ملز کےمزدوروں کی برطرفی کافیصلہ مستردکردیا

اسلام آباد، راولپنڈی (وقائع نگار، اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی نےسٹیل ملز سے دس ہزارکےقریب مزدوروں کی برطرفیوں کے حکومتی فیصلےکو مستردکر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی پی پی مزدور دشمن فیصلے کو نہ صرف مسترد بلکہ اسکی شدید مذمت بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے اعلان سے قبل ہزاروں کی تعداد میں برطرفیاں بیروزگاری سونامی کا اعلان عام ہے۔دریں اثناء پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کیخلاف ملک بھر کی ٹریڈ یونینز کو متحد ہونا ہوگا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، ڈپٹی سیکرٹری راجہ پرویز اختر، سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد اور دیگر مزدور راہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
تازہ ترین