سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مختلف ٹریفک حاد ثات میں خاتون جان بحق 4 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پسرور روڈ گنہ جنگل کے پاس موٹر سائیکل اورگاڑی کے تصادم میں20سالہ معیز،ایمن آباد روڈ بھدل سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر35سالہ شبانہ ،رورس روڈ موٹر سائیکل پھسلنے سے40سالہ ارشد،کچہری روڈ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 69سالہ بشیر احمد،ناصر روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں35سالہ جویریہ ،پسرور روڈ نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی65سالہ مجیدہاور30سالہ نعیم،ڈسکہ روڈ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں30سالہ جاوید،بھاگووال روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر35سالہ نسیم ،سمبڑیال نہر کے پاس رکشہ الٹنے سے40سالہ پروین،کمیلہ روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں55سالہ محمد امین،فتح گڑھ ایجنسی موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر30سالہ فہدشدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔