• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پازیٹو آنے پر فارمولا ون ریسز جاری رکھنےکا اعلان

 فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ریسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کے سبب وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہورہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو چیز کیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

پازیٹو آنے والے ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جاے گی جبکہ وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جاے گا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین