• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کاSOPs خلاف ورزی پر جرمانوں کا فیصلہ


حکومت نے عوام کی حفاظت کیلئےکورونا سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پرجرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ ایس او پیز پرعمل درآمد سے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا، کورونا سے بچاؤکی ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی کیونکہ ایس او پیز پرعمل درآمد سے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اورٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کاپابند بنایا جائے گا۔

تازہ ترین