• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب بھر  میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹڈی دل اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اکثر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے گا،

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز سے متعلق بیان میں مزید کہا ہے کہ حکومت نے ممکنہ افلاس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی ، تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردورا عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران ٹڈی دل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں ، 2 جہاز اور 50 سے زائد گاڑیاں ٹڈی دل کوکنٹرول کرنےکے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل پر کنٹرول کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین