• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیراسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کی ٹاسک فورس وزیرستان میں اسپتال کی تجویز پر غور کرے گی، صحت کےشعبے میں اصلاحات کا مقصد ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں ، اصلاحات کامقصد نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح بھی ہے۔

تازہ ترین