• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم کا نوٹس لے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم کا نوٹس لے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی جرائم میں کمسن بچوں کی قید اور شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات اور بچوں کے لیے دودھ تک نہیں پہنچ پارہا ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

تازہ ترین