• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے سات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے فوری تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے نارتھ ریجن کے سات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے فوری طور پر تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن عدیل عباس کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر A/P-1/Admin(N)2019 کے مطابق اے ڈی شوکت نواز کا تبادلہ سی سی سی اسلام آباد زون، ندیم اختر کا اے سی سی اسلام آباد زون، شفقت جمالی کا تورخم چیک پوسٹ پشاور، طاہر خان کا سی سی سی اسلام آباد زون، اعجاز احمد کا ملتان سرکل، غضنفر عباس کا بہاولپور سرکل اور منعم بشیر کا اے سی سی لاہور کردیا گیا ہےایف آئی اے کراچی کے مختلف سرکلز میں افسران و ملازمین کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے سے سخت تشویش اور خوف میں مبتلا ہیں۔ بدھ کو کارپوریٹ کرائم سرکل کے انسپکٹر سعید اختر نقوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اس سرکل میں تعینات تمام افسران و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ جناح اسپتال میں کیے گئے جس کی رپورٹس اگلے چوبیس گھنٹوں میں آئے گی جبکہ جمعہ (آج) اس سرکل میں مکمل طور پر اینٹی کورونا فیومی گیشن کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اے ڈی لیگل بختیار چنہ اور اسٹیٹ بینک سرکل کے انسپکٹر رفیق بلوچ اور سب انسپکٹر یاسر کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔
تازہ ترین