• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں دس سے کم عمر 191بچے بھی کورونا سے متاثر ہ

پشاور(ارشد عزیز ملک)خیبرپختونخوا میں دس سال سے کم عمر 191بچے بھی کورونا کے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دس سال سے بیس سال کے درمیان 701 بچے اورنوجوانوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔صوبے میں کورونانے 30 سے 40 سال کے درمیان افرادکو زیادہ متاثر کیا ہےلیکن اموات کی شرح بزرگ افراد میں زیاد ہ ریکارڈ کی گئی ہے جن کو دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں ۔صوبائی وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے جنگ کو بتایا کہ بچوں میں اموات کی شرح صفر ہے لیکن بچوں کے ذریعے کورونا کی بیماری گھروں میں موجود والدین اور بوڈھے دادا دادی میںآسانی سے منتقل ہوجاتی ہے جس سے انکی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کو بھی کورونا کی بیماری سے بچایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ گھروں سے باہر جانے والے افراد میں کورونا کا وائرس پھیلنےکا خدشہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے 20 سے 50 سال کے افراد میں اس کی شرح زیادہ ہے ۔گھر سے باہر جانے والے افراد کو حکومتی قوائد وضوابط پر عمل کرناچاہیے تاکہ وہ اس مرض سے بچ سکیں ۔تیمور سلیم نے مزید کہا کہ 30سے 40 سال کے درمیان کی عمروں کے افراد میں کورونا کے پھیلنے کی شرح صوبے میں سب سے زیادہ ہے تاہم اموات کی شرح ان افراد میں زیادہ ہے جن کی عمریں زیادہ ہیں اور وہ دیگر موذی امراض کا شکار ہیں۔
تازہ ترین