• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پرجرمانے،چھ دکانیں سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)حکومتی ایس او پیز کے تحت کارروبار نہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق،اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد صہیب اور دیگر نے جمعرات کو راجہ بازار،صادق آباد،کمرشل مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔چھ دکانوں کو سیل اوردیگر کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے کئے گئے۔ان دکانوں نے ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔
تازہ ترین