جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل پر الزام لگا دیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد میں وکالت ناموں پر دستخط سے متعلق سماعت میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے جواب کے ساتھ ٹیکسٹ مسیج بھی منسلک کردیا۔
الزام میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے 18 جون کی سماعت سے قبل، جان بوجھ کر وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق 16جون کو وکالت نامے دستخط کے بعد تیار تھے اور سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتادیا تھا، سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے وکالت نامے پر دستخط کرانے کے لیے جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔