آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور میں ای لرننگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا سے تین چار ماہ ضائع ہو چکے غریب بچوں کو یونیورسٹی اینڈرائیڈ ٹیبلٹس اور سیٹلائٹ کونیکٹوٹی فراہم کریں گے۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا کہ کورونا کافی عرصے تک ہماری جان چھوڑنے والا نہیں۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروق پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ڈین یونیورسٹی آف لاہور اویس روف سمیت سینیئر فیکلٹی نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید