• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چل پڑیں تھیں، مٹی اور دھول فضا میں چھا جانے سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، آج شام پھر آندھی چلنے کا امکان

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزر رہا ہے، اس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم شہر قائد میں بارش تو نہیں ہوئی لیکن تب سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں آندھی اور طوفان سے 4 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین