• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کے شمال مغرب میں لسبیلہ اور اوتھل کے قریب موجود ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کی گرمی اور زائد نمی کا تناسب سسٹم کی شدت بڑھا سکتا ہے۔سسٹم کا رخ مشرق کی جانب ہے،کراچی میں آج بھی آندھی چل سکتی ہے۔

آندھی سے شہر کے شمالی اور شمال مشرقی حصے متاثر ہوسکتے ہیں،آندھی کے دوران 45سے54کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں جنوب مغرب سےہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ 

گزشتہ روز تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی میں آتشزدگی، 25 باڑے خاکستر، 8 بھینسیں ہلاک

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔


تازہ ترین