• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران دور میں 30 فیصد کم ٹیکس ملا، مریم اورنگزيب

عمران دورمیں 30 فیصد کم ٹیکس ملا، مریم اورنگزيب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے تیر بر سادیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی حکومت میں عوام نے رواں سال30 فیصد کم ٹیکس دیا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ حکمران چور ہیں اِس لیے عوام ٹیکس نہیں دے رہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں 30 فیصد کی تاریخی کمی ہوچکی ہے لیکن عمران صاحب حالت انکار میں ہیں، عوام ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ چینی چور ملک پر مسلط ہیں۔

‎ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کے جھوٹ ملک میں کورونا سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران صاحب کورونا سے پہلے ہی ملکی ترقی کی شرح منفی ڈیڑھ فیصد ہوچکی تھی، کورونا سے پہلے ہی 40 لاکھ لوگ بے روزگار ہوچکے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کورونا سے حالت انکار میں ہیں اور ڈاکٹرز دہائیاں دے رہے ہیں۔

تازہ ترین