• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ممالک سے 107 پاکستانی شہریوں کی وطن روانگی

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث افریقی ممالک سے پھنسے 107 پاکستانی شہری وطن روانہ ہوگئے۔ 

پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن  نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے ایک مسلم ٹرسٹ نے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے طیارہ چارٹر کیا، خصوصی پرواز کے لیے جنوبی افریقہ کی حکومت نے بھی پاکستانی ہائی کمیشن سےتعاون کیا۔

 پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا نے مزید کہا کہ یہ جنوبی افریقہ سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے تیسری خصوصی پرواز تھی۔ 

جنوبی افریقہ سے 57 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن روانہ ہوئے ہیں۔ جبکہ مڈغاسکر سے 50 پاکستانی وطن روانہ ہوئے۔

تازہ ترین