• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے خلاف کارروائی قابل مذمت ہے،پرویز اقبال

برسلز(عظیم ڈار) پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو نیب کی طرف سے گرفتارکرنے کی کوششں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک جانب جب پوری دنیا کورونا جیسی موذی بیماری سے نبرد آزماء ہے ایسے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف جو پہلے ہی 133دن تک نیب کی حراست میں رہے ہیں،کو گرفتار کرنے کی کوشش شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کرنے کی کوشش سے ایک بار پھر نیب عمران حکومت گٹھ جوڑ ثابت ہو گیا ہے۔ حکومت آٹا اور چینی چوروں کو تحفظ دینے اور انہیں گرفتارکرنے کی بجائے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے دوسرے اراکین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے عوامی مسائل اور اپنی مسلسل ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور یہ بھی دوبارہ ثابت ہو گیا ہے کہ نیب ایک ادارہ نہیں بلکہ حکومت کے گھر کی لونڈی ہے جسے جب چاہے اور جیسے چاہے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایسی کارروائیوں سے نیب اور حکومت یہ ثابت کر رہی ہیں کہ مل کر اپوزیشن کو تنگ کرتے رہیں گے ۔ یہ عمل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین