• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ محمد اسحاق مرحوم کی دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی

ابریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف یارکشائر اینڈ ہمبر کے سابق صدر خواجہ طاہر ایوب، خواجہ اقبال، خواجہ ارشد، خواجہ ظہور کے چچا اور خواجہ محمد ایوب کے چھوٹے بھائی خواجہ محمد اسحاق کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار رنج و غم، مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انجمن محبان فیض پور شریف کے جملہ اراکین نے کہا کہ خواجہ اسحاق مرحوم ایک سچے عاشق رسول تھے، آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے انتہائی گہرا تعلق تھا وہ کئی سال حضرت صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوریؒ کی صدارت میں اپنے علاقے میں بین الاقوامی میلاد اور نعت کانفرنسز کا انعقاد کرتے رہے، خواجہ اسحاق مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ارشد رچیال نے کہا کہ خواجہ محمد اسحاق مرحوم کے اندر خدمت خلق جذبہ تھا انہوں نے ہمیشہ غریب اور مزدور طبقہ لوگوں کے چولہے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیا ساری زندگی انہوں نے رزق حلال کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ ڈومال ویلفیئر سوسائٹی برطانیہ نے بھی مرحوم خواجہ اسحاق کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کمیونٹی کے اندر ان کا خلاء تادیر محسوس کیا جاتا رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آفتاب حمید نے کہا کہ خواجہ اسحاق مرحوم نے ہر حال میں مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ چوہدری اسرار علی نے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے۔ تعزیت کرنے والوں میں سابق لارڈمیئر کونسلر خادم حسین، سابق لارڈ میئر ظفر علی، سابق لارڈ میئررنگ زیب، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، آصف قریشی، اعجاز فضل، محمد ادیب مشتاق، وقار بابر، محمد ادریس، قاضی کامران، چوہدری قاسم، چوہدری محمد فاضل ،چوہدری محمد مالک، ڈاکٹر پرویز آف نیو کاسل، خواجہ انعام الحق، حفیظ بٹ، خواجہ انوار الحق، ماسٹر محمود، خواجہ محمد سلیم، خواجہ عبدالقیوم، راجہ حمید، حافظ محمد شبیر، حافظ محمد عظیم، حافظ طارق محمود، کرنل قیوم، عنصر محمود یعقوب، کونسلر گوہر الماس خان، ذوالفقار احمد متیالوی، چوہدری مظہر حسین، راجہ محمد تنویر، شرجیل ملک، آصف خان، خواجہ محبوب حسین، راجہ اے ڈی خان، محمد حلیم مغل، محمد ہارون، فرید احمد، محمد شفیق الرحمٰن، راجہ حمید، راجہ خلیل، ہارون رشید، چوہدری عثمان علی، شفیق صادق، جلیل ملک، عمران علی، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری حق نواز، محمد شبیر مغل، ارشد کھٹانہ، اعظم رچیال، کامران اقبال مغل، سعید مغل، راجہ نجابت حسین ،سردار عبدالرحمٰن خان، شاہ محمد کھوکھر، آصف نسیم راٹھور اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین