• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل لیبریونین کے تحت پیر کو حتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

کراچی ( پ ر )پاکستان اسٹیل لیبریونین (پاسلو)کا جنرل ورکرز اجلاس جمعہ کوگلشن حدید میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاسلو کے صدر عاصم بھٹی نے کی،اجلاس میں ”اسٹیل مل بچاؤ ایکشن کمیٹی“کے سربراہ خالد خان، این ایل ایف کے مرکزی نائب صدر ظفر خان،پاسلو کے جنرل سکریٹری علی حیدر گبول اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیل مل کی نجکاری اور 9ہزار سے زائد ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف پیر8جون کو3بجے دن کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت این ایل ایف اور پاسلو کے ذمہ داران خطاب کریں گے۔
تازہ ترین