• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی کی تشکیل کیلئے ہونیوالی مشاورت کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(ایجنسیاں ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی)کی تشکیل کے لیے ہونے والی مشاورت کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ہائی کورٹ کے جسٹس مینا گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ایک صفحے پر مشتمل جواب جمع کروایا گیا جس میں اس بات کی وضاحت نہیں تھی کہ این ایف سی کی تشکیل سے قبل صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا یا نہیں۔جس پر جسٹس مینا گل حسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور قانون کی نمائندگی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ این ایف سی کی تشکیل کے لیے ہونے والی مشاورت کامکمل ریکارڈ پیش کریں۔

تازہ ترین