آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹیل ملز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،ڈاکٹرخالدمقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو ادارے فارغ کرنے کی اطلاعات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو ادارے سے نکالے جانے کی خبروں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ادارے سے ان ملازمین کو نکالنے سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوجائینگے۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین سے انکی نوکری کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برعکس آج اپنے وعدوں کووفا کرنے کے بجائے معاشی پیکج کی نام ہر اسٹیل مل کے ملازمین کا استحصال کیا جارہا ہے،جبکہایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم پاکستان اور گورنرسندھ سے بارہامرتبہ اسٹیل مل کے ملازمین اور ادارے کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیل مل ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور ادارے سے ملازمین کو نکالے جانے کے عمل کو مکمل طور پر منسوخ کرے کیونکہ کہ اسٹیل مل کے تقریبا دس ہزار مزدوروں کو نوکریوں سے نکالے جانے سے لاکھوں افراد بری طرح معاشی مسائل سے دوچار ہوجائینگے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا اسٹیل مل پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں یہ اہم حصہ ثابت ہوسکتا ہے اسلئے اس ادارے نجکاری یا ختم کرنے کے بجائے استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جائے۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان ہرفورم پر انکے لئے آواز اٹھائے گی۔
اہم خبریں سے مزید