• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث دو پبلک پراسیکیوٹرز جاں بحق

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے باعث دو پبلک پراسیکیوٹرز کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر حفاظتی کٹس کا مطالبہ کردیا۔ جنرل سیکرٹری سنگین شاہ، سینئرنائب صدر شہزاد اقبال اورسیکرٹری ذوالفقار علی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پبلک پراسیکوٹرز کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے تمام پراسیکیوٹرز میں بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ 15دنوں میں دوپبلک پراسیکیوٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں اور دوسینئر کی حالت نازک ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرعدالتوں میں خدمات انجام دینے والے تمام پبلک پراسیکیوٹرز کو سیفٹی کٹس فراہم کرے کیونکہ پراسیکیوٹرز ڈیوٹی انجام دیتے وقت ججز ،پولیس اورسائلین سے میل جول رکھتے ہیں جس سے مرض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
تازہ ترین