• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوری رنگت کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں : مومنہ مستحسن

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے معاشرے میں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھنے والو ں کو پیغام دیا ہے کہ گوری رنگت کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کرتی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی جلد میں موجود میلا نن کی مقدار کا آپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا اگر ہم سب ذمہ داری کے ساتھ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ ہم سب چیزوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مجھے کسی بھی پاکستانی یا بالی ووڈ اداکارہ کا نام بتا سکتا ہے جس نے کبھی جلد چمکانے والی مصنوعات کی حمایت نہ کی ہو۔

ماہرہ خان نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب وہ وی جے تھیں تب سے اب تک وہ ان مصنوعات کی تشہیر سے انکار کرتی آئی ہیں۔

تازہ ترین