• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی نااہلی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول کی نادانی کا ثبوت ہے، چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول کی نادانی کا ثبوت ہے، بلاول ایک دفعہ پھر اپنے خودساختہ قرنطینہ سے واجبی بیان بازی کرنے نکلے ہیں۔

بلاول بھٹو زرادی کی پر یس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مشرف دور تک پاکستان اسٹیل ایک منافع بخش ادارے کےطور پر کام کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاق نے سندھ کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، بلاول

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2008 سے 2015 تک پاکستان اسٹیل مسلسل خسارے میں چلنے کے بعد بند ہوگئی، آلِ شریف اور آلِ زرداری منافع بخش قومی اداروں کوگھٹنوں پر لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں کورونا کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ باتوں میں سب سے آگے رہنے والے وزیرِ اعلیٰ سندھ نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین