• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا رچی معاملے پر امریکی سفارتخانے کا ردعمل


امریکی شہری سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کو مناسب خدمات اور سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی حیثیت میں مقیم بعض امریکیوں کے معاملات پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سنتھیا کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، علی گیلانی

جیو نیوز کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر زیادتی کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ رحمٰن ملک نے انہیں 2011ء میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور رحمٰن ملک وزیرِ داخلہ کے عہدے پر فائز تھے۔

امریکی شہری نے سابق وزيرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرِ صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام عائد کیا ہے۔

سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ان سے تب دست درازی کی جب وہ ایوانِ صدر میں مقیم تھے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضاگیلانی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے جس کے جواب میں جسٹس آف پیس میں خاتون کو 9 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے بھی امریکی خاتون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے ہودہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین