• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ حقیقی احتساب کا دوسرا رخ ہے، بختاور بھٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے بیرون ملک روانگی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ جہانگیر ترین اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) سورہا ہے۔

اس پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ میرے والد کا نام میڈیا اسکینڈل کے بعد الیکشن کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالا گیا جو اب تک اسی فہرست پر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا نام ایک تقریر پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ سندھ حکومت کے آدھے وزیروں کا نام بھی ای سی ایل پر ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہ حقیقی احتساب کا دوسرا رخ ہے۔‘

واضح رہے کہ چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میں نام منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی پر زور دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزرا بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین