• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، غریب متاثر ہوں گے، عمران خان

لاک ڈائون کا مطلب معیشت کی تباہی ہے ،غریب متاثر ہوں گے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، غریب اسی طرح متاثر ہوں گے جیسے بھارت میں ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کے پاس زیادہ وسائل ہیں، اسی لیے وہ  لاک ڈاؤن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، غریب اسی طرح متاثر ہوں گے جیسے بھارت میں ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانیوں میں ہے، جس میں ایس او پیز کیساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت کو سمجھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ علماء، میڈیا، سول سوسائٹی کے ساتھ ٹائیگر فورس بھی عوا م کو آگاہی دے۔

تازہ ترین