• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کونسلر عارف بونیری کا انتقال، شاہی سید ودیگرکی تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سلطان آباد کے سابق کونسلر اور معروف سماجی اور سیاسی شخصیت عارف خان بونیری 51سال کی عمر میں اپنے گائوں نانسیر بونیر میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ہجرت کالونی میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے شیرعلی خان کے ڈیرے پر فاتحہ خوانی کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے متعلق شخصیات نے شرکت کی،دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کےصدر شاہی سید ،جنرل سیکریٹری یونس بونیری،حاجی اورنگ زیب خان بونیری، اے این پی سلطان آباد وارڈ کے صدر نبی الرحمان آفریدی ،علی کاکڑ،نورحیات ،فضل اکبر،نیشنل لائرز فورم سندھ کے صدر شمروزخان ایڈوکیٹ،یوسی چیئرمین افسر خان خٹک،سماجی راہنمائوں ممتاز اعوان،حاجی یحییٰ آفریدی،عارف خان تنولی،محمدعلی خٹک ،نیک محمد خٹک اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین