• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر حملہ، مقدمہ میں عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ۔ لیاری آپریشن کی دوران پولیس پر حملہ سے متعلق پولیس نے ایک اور مقدمہ کی پروسیڈنگ بحال کرنے کےلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔ ہفتے کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری آپریشن کےدوران پولیس پر حملہ سے متعلق پولیس نے ایک اور مقدمہ کی پروسیڈنگ بحال کرنے کےلئے رجوع کیا ۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا ، 11 اپریل 2017کو عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا، عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54سے زائد مقدمات درج ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوں پولیس افسران اہلکاروں کے مقدمات بھی شامل ہیں، عذیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے، عذیر بلوچ کی کسٹڈی سینٹرل جیل کو دے دی گئی ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت بحال کی جائے اور کیس میں تاریخ مقرر کی جائے ۔عدالت نےپولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئےملزم لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔
تازہ ترین