• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کے بڑے الزامات، شفاف تفتیش ہونی چاہئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کہ امریکی خاتون کے سیاستدانوں پر سنگین الزامات، تحقیقات کیسے ہونی چاہئے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکی خاتون کے بہت بڑے الزامات ہیں،اسے سنجیدہ لینا چاہئے اور اس کی آزادانہ اور شفاف تفتیش ہونی چاہئے۔

خاتون9 سال کیوں خاموش رہی ہیں اور اب اچانک کیوں بول پڑی ہیں اگر انہیں کسی عدالت یا کمیشن نے بلا لیا تو ان کے پاس ثبوت ہیں۔تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ یہ بہت بڑے الزامات ہیں ان کو بہت سنجیدہ لینا چاہئے اس کی آزادانہ شفاف تفتیش ہونی چاہئے اس کی ایف آئی آر درج ہونی چاہئے کیونکہ قانونی عمل اس کے بعد ہی شروع ہوتا ہے نتھیا رچی نے کہا ہے کہ انہوں نے جب واقع ہوا تھا توامریکی سفارتخانے کو بتایا تھا تو ان کو اس کی وضاحت ضرور دینی چاہئے کہ انہوں نے جب اس وقت شکایت کی تو ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا کہ سنتھیا رچی سے درخواست ہے کہ وہ بینظیر بھٹو پر الزامات لگانا چھوڑ دیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں وہ ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں خدا کے لئے یہ ٹرینڈ نہ ڈالیں آج جو انجوائے کررہے ہیں کل ان کے مردے اور وہ خود بھی کسی سنتھیا رچی کے سامنے ہوں گے پھر دوسرے انجوائے کررہے ہوں گے۔

خاتون9 سال کیوں خاموش رہی ہیں اور اب اچانک کیوں بول پڑی ہیں اگر انہیں کسی عدالت یا کمیشن نے بلا لیا تو ان کے پاس ثبوت ہیں ۔

تازہ ترین