• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی دھمکی کی پرواہ نہیں، کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، چیئرمین نیب

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں۔

لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں،کیا عوام کا یہ حق نہیں انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔

تازہ ترین