• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کا عذاب،باغات اورفصلیں تباہ،کاشتکاروں کےخواب بکھر گئے

ٹڈی دل کا عذاب، باغات اور فصلیں تباہ، کاشتکاروں کے خواب بکھر گئے


نواب شاہ (محمد انور شیخ،بیورو رپورٹ) ٹڈی دل کے عذاب سے باغات اور فصلیں تباہ ہو گئیں ، کاشتکاروں کے خواب بکھرگئے،ٹڈی دل نے قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے باغات اور فصلیں تباہ کردیں جبکہ سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر بھی دو یوم کے لئے طیاروں کی لینڈنگ روک دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح ضلع شہید بے نظیر آباد میں ٹڈی دل نے حالیہ کاشت کی گئی کپاس ،تل ،سبزیوں ،فروٹ اور باغات کے علاوہ دیگر فصلوں کی نکلنے والی کونپلیں کھاکر چٹ کردی ہیں اس سلسلے میں مقامی کاشت کار دھنی بخش ڈاھری نے جنگ کو بتایا کہ حالیہ گندم کی فصل کو سرکاری نرخوں پر تاخیر سے خریداری کئے جانے کے باعث چھوٹے کاشت کاروں نے کم داموں میں گندم فروخت کرکے مالی نقصان اٹھایا اور کپاس سمیت دیگر فصلوں کی قرض پر بیج کھاد اور زرعی ادویات لیکر کاشت کی تھیں اور ابھی ان فصلوں کی کونپلیں نکلی تھیں کہ ٹڈی دل کی صورت میں عذاب نازل ہوگیا۔

تازہ ترین