• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں’’ای سگریٹ‘‘پینے والوں کی تعداد تین کروڑ ہوگئی

ہیلی فیکس (زاہد انورمرزا) دنیا بھر کے تین کروڑ افراد ’’ای سگریٹ‘‘ کے عادی ہیں، تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے تین کروڑافراد ’’ای سگریٹ کے نشہ کے عادی ہیں جب کہ صرف دو برس قبل ان کی تعداد چالیس لاکھ تھی۔ صرف برطانیہ و یورپ میں ای سگریٹ کے استعمال میں گزشتہ چار برس میں دگنا اضافہ ہوا ہے اور لگ بھگ70لاکھ افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ ای سگریٹ کے بارے میں عام خیال یہ کیا جاتا ہے کہ یہ تمباکو نوشی کے مقابلے میں99فیصد زیادہ محفوظ اور بہتر ہے تاہم سگریٹ نوشی پر پابندی اور اس کے مضر اثرات سے لوگوں کے تحفظ کے لیے ای سگریٹ پر پابندی عائد ہے۔ 
تازہ ترین