کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ٹھٹھہ میں ایک ہی خاندان کے7 بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ہر سال اربوں روپے صحت کی مد میں مختص کرنے کے باوجود سندھ حکومت ان بچوں کو ایمبولینس تک فراہم نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، سندھ میں بچے بھوک، کتے کے کاٹنے اور ایمبولینس نہ ملنے سے زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں۔