• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں خاتون کا قتل قابل مذمت ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے کیچ تربت کے علاقہ ڈونک میں مسلح افراد کے ہاتھوں خاتون کی قتل اور اس کی بیٹی برمش کو شدید زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی بلوچستان کے روایت میں ہمیشہ خواتین بچوں کا احترام کیا جاتا ہے اس قسم کے واقعات کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اغوا برائے تاوان کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کا وہ واحد علاقہ مکران جو سیاسی و شعوری علاقہ کہلاتا ہے وہاں پر قبائلی و سرداری نظام کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے وہ علاقہ علم و دانش کا گڑھ ہے اور شعوری جدوجہد سے پہچانا جاتا ہے بدقسمتی ان علاقوں میں جان بوجھ کر لوگوں کو مسلحہ کرکے خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے بیان میں کہا کہ سانحہ ڈونک بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے بیان میں کہا کہ با مسلح افراد سر عام سیکورٹی فورسز کے سامنے گھومتے ہیں اور امن کے نام پر ان کو سر کاری سرپستی حا صل ہے بیان میں کہا کہ سانحہ ڈونک خاتون نے جرات کا مظاہرہ کیا اور مسلحہ افراد کے سامنے ڈٹ گیا خاتون نے شہادت نوش کی اور اس کی بیٹی برمش کو شدید زخمی کر دیا بیان میں کہا کہ ملک بھر سے سوسائٹی کے تنظیموں عوام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اس کے خلاف جو آواز بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے بلوچستان بار کونسل کم سن بچی کو انصاف دلانے کیلئے ان کے ساتھ ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ ڈونک کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صوبے بھر میں امن وامان کے بگڑتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے امن فورس کے نام پر قائم پرائیویٹ مسلح جھتوں کو خاتمہ کیا جائے۔
تازہ ترین