• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، کراچی میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے کراچی میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر، لیاری جنرل اسپتال، قطر اسپتال، کورنگی نمبر 5 اور سائٹ ایریا میں ایچ ڈی یو بنائے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر میں 150 بستروں کا ایچ ڈی یو اور 6 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کی جائیگی،جناح اسپتال میں بھی 100 بستروں کا ایچ ڈی یو بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ قطر اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بنایا جارہا ہے، لیاری جنرل اسپتال میں مزید 40 بستروں کا ایچ ڈی یو بنارہے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 5 کے اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بنایا جارہا ہے جبکہ سائٹ ایریا میں 50 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بنایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام منصوبے جون کے اختتام تک مکمل کر لیے جائیں گے، شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے باعث فوری طور پر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سندھ بھر میں 239 کورونا کے مریض آئی سی یو میں ہیں، جن میں سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے، اللہ پاک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے، آمین۔

تازہ ترین