• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ق لیگ اتحادی ہے ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیر اعلیٰ آفس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی کسی کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

اس موقع پر بجٹ اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے اور گستاخانہ کتابوں پر پابندی کے حوالے سے اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین