حکومت سندھ کی جانب سے مارچ سے کھیلوں کی سر گرمیوں کی معطلی، جمنازیم اور اسپورٹس کمپلکس کی بندش کے باوجود نجی جم کے مالکان نے اپنے ممبرز سے اپریل اور مئی کی فیس بھی طلب کررہے ہیں جس پر کھلاڑیوں اور ان کے والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مھکمکہ کھیل سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،کھلاریوں کا موقف ہے کہ دو ماہ سے وہ ٹریننگ کے لئے نہیں گئے ہیں مگر ان سے دو ماہ کی فیس مانگی جارہی ہے، دوسری جانب سندھ اسپورٹس بورڈ، نیشنل کوچنگ سینٹر اور کے ایم سی کے مختلف کمپلکس کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ممبرز سے پچھلے دو ماہ کی فیس نہیں لی ہے، دوسری جانب نجی جم کے مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرائے پر جگہ لی ہوئی ہے حکومت ہمیںنصف کرایہ ادا کرے تاکہ ہم مستقبل میں اپنی سر گرمیاں جاری رکھ سکیں، ملازمین کو تنخواہ بھی دینی ہے اس لئے ہم فیس وصول کررہے ہیں۔
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کےسکریٹری سید احمد علی راجپوت نے وفاقی اور صوبائی ھکومتوں سے اپیل کی ہے دنیا بھر میں ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سر گرمیاں بحال ہورہی ہیں، پاکستان اور سندھ میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو بھال کیا جائے تاکہ کھلاڑی مستقبل کے حوالے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کر سکیں، انہوں نے کہا کہ دوماہ سے زئد عرصہ گذر گیا ہے اس صورت حال سے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، حکومت جلد از جلد اس حوالے سے صوبائی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کرے تاکہ کھیلوں کی سر گرمیاں بحال ہوسکے۔
صوبائی سکریٹری کھیل سید امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باسکٹ سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ کے لئے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے،وہ آن لائن اسپورٹس فار لائف باسکٹ بال کوچنگ کورس کے منتظمین سے گفتگو کررہے تھے وفد میں کورس کے سرپرست اعلیٰ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان،اسپورٹس فار لائف شہزاد قاضی اور اسد عباد خان شامل تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ بھی موجود تھے سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئیں ہیں لیکن میں سندھ کے کھلاڑیوں اور اسپورٹس منتظمین کو یقین دلاتا ہوں سندھ حکومت کا ہر فرد کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرتا ہے وباء کے خاتمے اور صورتحال کی بہتر کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں جلدبحال ہوں گی اور انشا اللہ صوبہ سندھ میں سندھ گیمز اور قومی بیچ گیمز سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے، خواتین کا ورلڈ بیس بال کپ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق یہ مقابلے رواں سال12سے21نومبر تک میکسیکو میں ہوں گے،پہلے یہ مقابلے ستمبر میں ہونے تھے جس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اگست میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کیلئے بابراعظم سمیت دیگر پاکستانی بیٹسمینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت چیلنجز کیلئے تیار رہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے یکسر مختلف ماحول میں پاکستانی پلیئرز سیریز سے قبل قرنطینہ ہوں گے جبکہ اسٹیڈیم میں کوئی شائق انہیں دیکھنے کیلئے موجود نہیں ہوگا,ایک ویب سائٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں ڈیوک کی گیند کا استعمال پاکستانی پلیئرز کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا جبکہ انگلش فاسٹ بالرز جیمز اینڈرسن اور اسٹوارٹ براڈ بڑا خطرہ بن کر سامنے آئیں گے جو دنیا کے چند بہترین پیسرز میں شمار کئے جاتے ہیں اور جب گیند سارا دن یکساں انداز سے گھوم رہی ہوگی تو یہ حالات مصباح اینڈ کمپنی کیلئے سازگار ہرگز نہیں ہوں گے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے علاوہ ان کے خیال میں حارث سہیل بہت اچھے بیٹسمین ہیں تاہم انہیں اپنی فٹنس پر دھیان دیتے ہوئے وزن کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت وہ قومی ٹیم کا سرمایہ بن سکتے ہیں۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود ٹاپ آرڈر میں ایک مضبوط پلیئر لیکن زیادہ تر آن سائیڈ پر کھیلتے ہیں لہٰذا انہیں انگلش بولرز آف سائیڈ پر پھنسانے کی کوشش کریں گے تو انہیں گیندیں چھوڑنا اور شاٹ سلیکشن سے متعلق سیکھنا پڑے گا۔باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی قیادت میں کراچی کی انتظامیہ ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھا کر ہی صحت مند معاشرے کاقیام اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان ملک کے پہلے آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اسپورٹس فار لائف کے تحت کمشنر آفس کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد ،اسد عباد علی ،سمیرا مسیح ،غلام رسول اور اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی،عالمی یوم ماحولیات پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔
واحد اسپورٹس کے زیر اہتمام یوم ماحولیات پر منعقدہ تقریب میں سابق قومی شوٹنگ بال کھلاڑی استاد قمرالسلام پیارے بھائی نے اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کے ہمراہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر پودا لگا کر سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کی شروع کی، اس موقع پر سندھ شوتنگ بال ایسوسی ایشن کے ؎نائب صدر ایم شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹر ی خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،انور بلوچ ،محمد شمیم ،محمد اسماعیل ،عبدالرحیم ،جاوید احمد قریشی کے علاوہ شوٹنگ بال سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔