پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے تیل کی مصنوعی قلت کی۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ملک کو دلدل کی جانب دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی چند سرمایہ دار دوستوں کے مفادات کے لیے کام کررہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تیل کی قلت میں بھی پی ٹی آئی کے کچھ چہیتے ملوث نکلیں تو یہ تعجب کی بات نہیں ہوگی۔
چیئرمین پی پی پی نے فوری طور پر تیل کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔