ایران سے غیرقانونی طور پر بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین آنے والے غیر ملکی باشندے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:
لیویز کی حب میں کارروائی ٹرک کے خفیہ خانوں سے شراب برآمد، 2 گرفتار
لیویز ذرائع کے مطابق غیر ملکی باشندہ غیر قانونی طور پر ایران کے راستے پاکستانی علاقے دالبندین پہنچا تھا جہاں یک مچھ کے علاقے میں اسے حراست میں لیاگیا ہے۔
لیویز نے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے باشندے کو حراست میں لینے کے بعد مقامی لیویز تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیرِ حراست نائیجیرین باشندے نے لیویز تھانے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔